• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں کم از کم6 افراد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک و زخمیوں میں بیشتر سیکورٹی اہلکار ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں و شہریوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

افغان حکام کے مطابق خودکش بمبار نے دھماکا کابل کے مرکزی علاقے میں ایک اسکول کے سامنے کیا، جس کے نزدیک ہی ایک مظاہرے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے، خودکش بمبار مظاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

ترجمان ا فغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار کو مظاہرے سے 200 میٹرکے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوائنٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا گیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین