• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے طلب کرلیا

بالی ووڈ ادکار اداکار اکشے کمار کو بھارتی پنجاب کے ضلع فرید کوٹ میں تین سال قبل ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نےطلب کرلیا۔


تحقیقاتی ٹیم 2015ء میں سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کے صفحات پھٹے ہوئے ملنے کے بعد ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرررہی ہے، فسادات کے دوران بہبل کالان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اکشے کما ر کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں قید ڈیرہ سچاسود ا کے چیف گرمیت رام سے کبھی بھی نہیں ملے۔

فسادات کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سابق نائب وزیراعلیٰ سکھبیر اور گرمیت رام سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا کے چیف کی فلم ’ایم ایس جی‘کی ریلیز کے سلسلے میںاکشے کمار کے ممبئی میں فلیٹ پر ملاقات کی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات گرمیت رام سنگھ کو اس کیس میں معافی دیئے جانے سے پہلے ہوئی تھی۔


اکشے کمار کا ایک بیان میں کہنا کہ کئی سال سے وہ پنجابی کلچر اور سکھ ازم کی بھرپور تاریخ کے فروغ کے لئے ’’سنگھ از کنگ‘‘، ’’کیسری‘‘ جیسی فلمیں بنارہے ہیں، مجھے پنجابی ہونے پر فخر ہے اور میں سکھ مذہب کا بے حد احترام کرتا ہوں، میں کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کرسکتا جس سے پنجابی بھائیوں اور بہنوں کے جذبات کو مجروح ہوں۔

پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل اور اُن کے بیٹے سکھبیر سنگھ بادل کو بھی طلب کیا ہے۔

تازہ ترین