• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 ہزار ارب روپے کا حساب دینا ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اُن کی غیر محدود کرپشن اور منی لانڈرنگ کی پرواز میں کوتاہی آئی ہے، 24 ہزار ارب روپے کا حساب دینا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ میں سینیٹر مشاہد اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر محدود کرپشن اور منی لانڈرنگ کی پرواز میں کوتاہی آئی ہے، ان کو چوبیس ہزار ارب روپے کا حساب دینا ہے، اس لیے ان کے چہروں پر پریشانی ہے، ہم ان کے پیچھے جائیں گے، یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ خزانے کا چوکیدار چور ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان کی آپس کی ڈیل تھی کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پر ایک دوسرے کا بندہ بٹھائیں گے، انہوں نے چارٹر آف کرپشن پر دستخط کیے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اقامے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے کے لیے حاصل کیے گئے،نوازشریف نے وزیراعظم ہوتے ہوئے سیلزمین بن کر اقاما حاصل کیا،احسن اقبال اور خواجہ آصف نے اسی مقصد کےلیے اقامے حاصل کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اقاما منی لانڈرنگ کی دہلیز ہے، تحقیقات سے بچنے کے لیے اقامے لیے جاتے ہیں،اب کوئی اقاما کی آڑ لے کر تحقیقات سے نہیں بچ سکے گا۔

تازہ ترین