• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی نے بشریٰ گوہر اور افراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کردی

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے سینئر رہنماؤں بشریٰ گوہر اور افرا سیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی صدر اسفندریار ولی خان نے پارٹی مخالف سرگرمیوں اور پارٹی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر اور سینئر رہنما افراسیاب خٹک کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اے این پی نے دونوں رہنماؤں کو سات روز قبل شو کاز نوٹسز جاری کیے تھے جن میں ان سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

اے این پی کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما شوکاز نوٹسز کے جواب میں پارٹی کو اپنے موقف سے مطمئن نہیں کر سکے۔

تازہ ترین