• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں پول سے چمٹے رہنے اور اسے گرانے کا منفرد مقابلہ

کس میں کتنا ہے دم، جاپان میں اپنی نوعیت کے انوکھے مقابلے میں پول سے چمٹے رہنے اور اسے گرانے کے لئے منچلے میدان میں اُتر آئے ۔


جاپان میں اپنی نوعیت کے انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں منچلے ایک مضبوط پول سے چمٹے رہنے اور اسے گرانے کے لئے میدان میں اُتر آئے ۔جی ہاں درجنوں ا فراد پر مشتمل دو ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور اس دوران ایک کھلاڑی پول پر چڑھ کر اسے مضبوطی سے پکڑ لیتا ہے اور باقی افراد پول گرانے کی کوشش کرتے ہیں جو اس پول کو گرا دے وہی مقابلے کا فاتح تسلیم کیا جا تاہے ۔

اس مقابلے میں پہلی ٹیم مخالف ٹیم پر آغاز سے ہی حاوی دکھائی دی جبکہ دوسری ٹیم نے ملکر کر دھاوا بولا تو پہلی ٹیم نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے اور شکست کھا گئی۔

تازہ ترین