• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی آمد،آئر لینڈ کے معروف شاپنگ سینٹر میں سج دھج

ان دنوں مغربی ملکوں میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، آئر لینڈ کے نامورشاپنگ سینٹر نے کرسمس کے جشن پر اپنے اسٹور کو قمقموں سے سجاکر منفرد بنادیا۔


یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مو جود مسیحی افراد اپنے اس سالانہ تہوار کو منانے کیلئے تیاریوں میں مصروف ہو گئے ہیں۔ آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے بھی ایک نامور شاپنگ سینٹر نے کرسمس کے جشن پر اپنے اسٹور Arnottsکودلچسپ مجسموں اور ہزاروں قمقموں اور جگمگاتے ستاروں سے سجا کر منفرد بنادیا ہے۔

اسٹور کی پوری بلڈنگ کو قمقموں سے سجاکر روشن کر دیا گیاہے جبکہ گراؤنڈ فلور پر موجوددکان کی کھڑکی میں مختلف ماڈلز رکھے گئے ہیں ۔اس شاپنگ سینٹرمیں مو جود ڈمیز ڈیزائنر ملبوسات اور جیولری پہنے سفر کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس نئی تھیم اور سجاوٹ کے باعث یہ شاپنگ سینٹریہاں سے گزرنے والوں کا مرکز نگاہ بن گیا ہے جو کرسمس تک سجی رہے گی۔

تازہ ترین