• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹھگز آف ہندوستان‘نے چار روز میں 123کروڑ کمالئے

عامر خان اور امیتابھ بچن کی ملٹی اسٹارر فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے 4 دن میں123کروڑ روپے کما لئے۔

عامر خان اور امیتابھ بچن کی ایک ساتھ پہلی فلم ریلیز کے پہلے روز 52 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرکے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔


پہلے روزریکارڈ بزنس کے باوجود ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو وہ پذیرائی نہ مل سکی جس کی توقع کی جارہی تھی، جس کی وجہ سے فلم کا بزنس ہر آنے والے دن گرتا جا رہا ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے روز 52 کروڑ 25 لاکھ، دوسرے روز 29 کروڑ 25 لاکھ، تیسرے روز 23 کروڑ 50 لاکھ اور چوتھے روز 18 کروڑ روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 123 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

عامر خان کی یہ فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں اب تک صرف 46 کروڑ 67 لاکھ کی کمائی کرسکی۔

ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے آنے والے دنوں کو فلم کے لئے سخت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلم کا بزنس بتاتا کہ یہ توقعات پر پوری نہیں اُتر سکی ہے۔


یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں امیتابھ بچن، عامر خان، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ نے مرکزی کردار کیے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کاروجے کرشنا اچاریہ ہیں۔

تازہ ترین