• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک نمائندے نے نیب کو شہباز شریف کےاکاؤنٹ کارکارڈ جمع کرادیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کےاثاثہ جات کی تحقیقات میں پیش رفت ایک نجی بینک کے نمائندے نے نیب لاہورمیں شہباز شریف کےاکاؤنٹ کاریکارڈ جمع کرادیا۔

ذرائع کےمطابق ان کے اکاؤنٹ کی تفصیلات 5سوصفحات پر مشتمل ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق ایک نجی بینک کا نمائندہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اکاؤنٹ کے رکارڈ سمیت نیب لاہور میں پیش ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سو صفحات پر مشتمل اس ریکارڈ میں شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے نجی بنک سے شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں، نیب لاہور شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کی اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے۔

تازہ ترین