• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک:راک فیلر سینٹر پر بہتر فٹ لمبا کرسمس ٹری نصب

نیویارک کے راک فیلر سینٹر پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں72فٹ لمباکرسمس ٹری نصب کردیا گیا۔


ہر سال کی طرح اس سال بھی امریکی شہرنیویارک کے راک فیلر سینٹر کے مقام پر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں دیوہیکل کرسمس ٹری نصب کردیا گیا ہے۔امریکی کاؤنٹی السٹرسے لایا گیا یہ کرسمس ٹری72فٹ اونچا اور24ہزار پونڈ وزنی ہے جسے کاٹ کر یہاں تک پہنچانے میں کئی گھنٹے لگے ۔

اگلے چند دنوں میں رضاکارہزاروں LEDلائٹس اور ساڑھے نو فٹ بڑے سواروسکی کرسٹل اسٹار سے اس کرسمس ٹری کی سجاوٹ کرتے نظر آئینگے۔لاکھوں افراد کی موجودگی میں راک فیلر سینٹر کے کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی تقریب28نومبر کو منعقد کی جائیگی جسکے بعد یہ31دسمبر تک پوری آب و تاب کیساتھ جگمگاتا نظر آئیگا۔

تازہ ترین