• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول:40ویں سالانہ میراتھن کا انعقا د،30ہزار یتھلیٹس کی شرکت

ترکی کے شہر استنبول میں40ویں سالانہ کراس کانٹینینٹل میراتھن کا انعقاد کیا گیا۔2018کی اس میراتھن میں میزبان ملک ترکی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 30ہزار سے زائدایتھلیٹس نے حصہ لیا اور ہلکی پھلکی دوڑ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔


استنبول کے ایشیائی حصے سے شروع ہوکر یورپی حصے پر اختتام پذیر ہونے والی اس سالانہ دوڑ کی گزرگاہوں پرہزاروں تماشائی بھی موجود تھے جو کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے دکھائی دیئے۔

کینیاسے تعلق رکھنے والےBenjamin Kimutaiنامی ایتھلیٹ نے سب سے پہلے مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔واضح رہے کہ یہ میراتھن ہر سال منعقد کی جاتی ہے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔

تازہ ترین