• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: ہزاروں پرندوں کے جھنڈ نے بادلوں سامنظر تخلیق کردیا، لوگ پریشان

برطانیہ میں آسمان پر اُڑتے ہزاروں پرندوں کے جھنڈ نے ہلتے جلتے شکل تبدیل کرتے بادلوں سامنظر تخلیق کردیا، رہائشی علاقے میں مقیم افرادہزاروں پرندوں کو ایکساتھ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔


ہر شام کو بیک وقت سینکڑوں پرندوں کے گھر واپس جانے کا نظارہ تو ہر کسی نے دیکھا ہوگا لیکن ایسا نظارہ شاید ہی پہلے آپکی نظروں سے گزرا ہو۔برطانوی کاؤنٹیNorfolkسے منظرِ عام پر آنے والی اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے بیک وقت لگ بھگ سات ہزار سے زائد پرندوں پر مشتمل یہ جھنڈ اپنی منزلِ مقصود کی جانب رواں دواں ہے اور اس دوران رہائشی علاقے سے گزرتے ہوئے گھروں کی چھتوں پر حملہ آور ہو گئے اور مقامی افراد کو خوفزدہ کر دیا۔

آسمان پر اُڑتے ہزاروں کی تعداد میں پرندے جیسے گرد وغبار کی طوفان کی شکل لیے ہوئے ہیں لیکن بار بار اپنا رُخ اور فارمیشن تخلیق کرتا یہ جھنڈ دور سے جیسے آسمان پر ہلتے جلتے اشکال تبدیل کرتے بادل کا سا منظر پیش کررہا ہے۔

تازہ ترین