• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آل راؤنڈر شعیب ملک متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی10 لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ’’میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اس لئے ٹی 10 لیگ میں شرکت نہیں کروں گا۔


شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے مشکل فیصلہ ہے لیکن کسی بھی چیز سے بڑھ کر اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

ٹی ٹین لیگ 21نومبر 2 دسمبر تک شارجہ میں کھیلی جارہی ہے، جس میں آٹھ ٹیمیں کراچیئنز، ناردرن واریئرز، مراٹھا عربینز، پنجابی لیجنڈز، راجپوتز، پختونز، کیرالہ کنگز اور بنگال ٹائیگرز شرکت کریں گے۔

تازہ ترین