• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ،فلسطینی چینل کی عمارت تباہ

غزہ میں اسرائیل نے فضائی حملہ کرکے فلسطینی چینل کی عمارت تباہ کردیا ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں حماس کے ٹھکانوں کو بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنایا۔


اسرائیل کی بمباری سے 3فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پر متعدد راکٹ حملے کئے گئے جن میں کم از کم 10 اسرائیلی شہری زخمی ہو گئے۔ غزہ پٹی سےمارٹراور راکٹ حملوں کی ذمےداری حماس نےقبول کرلی۔

تازہ ترین