• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات ختم کرنے کے بعد روزانہ نگرانی کیلئے ویجیلنس کمیٹیاں بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی ہے کہ شہر کے پارکس میں قائم تجاوزات اور تعمیرات کے خاتمے کے لئے آپریشن شروع کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں میسر آسکیں۔ وہ پارکس سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہل پارک، جھیل پارک، عزیز بھٹی پارک، کڈنی ہل پارک، باغ ابن قاسم اور دیگر پارکس میں تعمیرات فوراً ختم کی جائیں، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پارکس سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ یہ بات بھی یقینی بنائی جائے کہ جن علاقوں سے تجاوزات کو صاف کیا گیا، وہاں دوبارہ قائم نہ ہوں،اس کے لئے ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر ان جگہوں اور شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کریں۔

تازہ ترین