• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف آپریشن،سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرایا،حکومت،متحدہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جاری انسداد تجاوزات مہم کا معاملہ سندھ اسمبلی پہنچ گیا،ایوان کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان کی شکایت کے جواب میں حکومت اور متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ آپریش کا حکم سپریم کورٹ نے دیا جس پر سندھ حکومت،کے ایم سی اور شہری انتظامیہ نے عملدرآمد کرایا،خرم شیر زمان نے شکایت کی کہ سائن بورڈز توڑے جارہے ہیں،میرے حلقے کے دکانداروںکو نقصان پہنچایا جارہا ہے ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے کہا کہ دکانوں پرسائن بورڈز اور شیڈز کے سائز سے متعلق قانون موجود ہے،انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم تین دن تک چلتی رہی ،خرم شیرزمان کو شکوہ چوتھے روزیاد آیا،انہوں نے کہا کہ دراصل خرم شیر زمان کو اس وقت شکایت ہوئی جب ان کے ریستوران کے شیڈز گرائے گئے،وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کورٹ کا فیصلہ ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے اس اقدام کو سراہا ہے،ماضی میں ہمارے غلط فیصلوں سے شہر کا حلیہ بگڑا،جن لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا ان کی دادرسی کے لیے بھی کام کریں گے۔

تازہ ترین