• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کو بیروزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں،مفتی نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ کروڑوں نوکریاں دینے کے دعویدار عوام کو بے روزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں ،تجاوزات کیخلاف آپریشن قابل تحسین ہوتا اگرپہلے بے روزگار ہونے والوں کے چولہے کا انتظام کرلیا جاتا، آسیہ بی بی کو باہر بھیجنا حکومت کی منافقانہ کاروائی ہوگی، ان خیالات کا اظہارمفتی محمد نعیم نے جامعہ بنوریہ میں ایم کیوایم پاکستان کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، وفد میں ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان ، عادل خان ، سیٹنگ ایم پی اے اسامہ قادری اور علماء کمیٹی جاوید ،فیصل اور عرفان سمیت دیگر شامل تھے ، وفد نے شہر کے قائد کے سیاسی ،سماجی اور معاشرتی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین