• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کے خلاف تعاون کرنیوالے شہریوں کو نقد انعام دیں گے،آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ جرائم کیخلاف جنگ اور دیگر امدادی امور میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور ریسکیو اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے بہادر شہریوں کو نقد انعام دیا جائے گا، اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) باقاعدہ جاری کرتے ہوئے فوری طور پر نافذالعمل بنائے جانیکے حوالے سے رینج ڈسٹرکٹس اور ضلعی پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں ، زونل ڈی آئی جیز، آئی جی سندھ یا ایڈیشنل آئی جی سندھ سے ستائشی سند یا انعام کی سفارش بھی کرینگے، پولیس سے تعاون کرنیوالوں کو بہادر شہری کے بارے میں معلومات عام کرنے سے قبل متعلقہ پولیس افسر کی رائے حتمی ہوگی کہ آیا ایسے شہری کی تفصیلات عام کرنی ہیں یا نہیں کرنی ہیں۔
تازہ ترین