• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن میں سی ای او مقرر کرنیکا فیصلہ

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایم ڈی کے تقرری کا اعلان جلد ہونے والا ہے اسی دوران ملک کی سب سے بڑی ایسوسی ایشن کے سی سی اے نے اپنے روز مرہ کے معاملات پروفیشنل انداز میں چلانے کے لئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار دے دیا گیا ہے۔ تاہم اس میں سی ای او کی قابلیت کا تذکرہ نہیں ۔ سی ای او کے لئے کرکٹ منیجمنٹ، کلب کرکٹ اور کرکٹ ایسوسی ایشن کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم عمر کی مصروفیت کے باعث پروفیشنل سی ای او لایا جائے گا جو کراچی کرکٹ کے معاملات کو براہ راست دیکھے گا۔ دوسری جانب کراچی میں کے سی سی اے اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنانے کے لئے دوبارہ کام شروع ہوگیا ہے۔

تازہ ترین