• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخراور شاداب فٹنس کیلئے قومی اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فخرزمان اور شاداب فٹنس مسائل کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہیں رہی ہیب کیلئے قومی اکیڈمی بھیجا جائے گا۔ فخر کو آرام دیے جانے کے باوجود پاکستان اے کی جانب سے نیوزی لینڈ اے کیخلاف دو سنچریوں کی مدد سے352 رنز بنانے والے اوپنر شان مسعود کو پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ان کی مسلسل محنت کا صلہ مل گیا۔ ٹی 20اور ون ڈے سیریز کی غیر معمولی کارکردگی پر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کیلئے حمایت نہیں کی۔
تازہ ترین