• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور اس کے اتحادی طالبان کو شکست دینے میں ناکام ، مغرب افغان جنگ ہار چکا، روس

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ ماسکو افغان امن مذاکرات کے آغاز میں کردار ادا کررہا ہے کیونکہ امریکا، افغانستان میں ناکام ہوگیا ہے، افغان امن مذاکرات کے آغاز میں کردار ادا کررہے ہیں، افغان عمل کانفرنس میں افغان حکام اور طالبان ایک ساتھ موجود تھے جو مکمل امن مذاکرات کی کوشش کی طرف پہلا قدم تھا، افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے روس اور اس کے وسطی ایشیا کے اتحادیوں کو سیکورٹی خطرات درپیش ہیں، امریکا اور نیٹو نے افغان مسئلے میں مزید اضافہ کیا ہے، امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ روس نے قیام امن کی کوشش میں کردار ادا کرنے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے روس اور اس کے وسطی ایشیا کے اتحادیوں کو سیکورٹی خطرات درپیش ہیں۔

تازہ ترین