• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیولیکس، وزیراعظم نے گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب اوراسپیکر کو طلب کرلیا

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کی شکایت سے متعلق ویڈیو لیک ہونے کے بعد وزیراعلی اور گورنر سمیت اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کرلیا‘ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے ون ٹو ون تینوں رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور اتحادی جماعت (ق)لیگ کے گورنر پنجاب سے متعلق تحفظات کو دور کریں گے جبکہ پنجاب حکومت میں اختیارات کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سینٹ انتخابات کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی ۔

تازہ ترین