• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی این ایس کی ضیاء الدین شیخ کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے روزنامہ دیانت سکھر/کراچی کے چیف ایڈیٹر نجم الدین شیخ کے چھوٹے بھائی ضیاء الدین شیخ کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئےمرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
تازہ ترین