• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ ٹائون انٹرنیشنل اسپتال میں جدید ہارٹ اٹیک ٹریٹمنٹ کا آغاز

اسلام آباد (حنیف خالد) بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل میں پرائمری پی سی آئی جدید ترین ہارٹ اٹیک ٹریٹمنٹ کا آ غاز کر دیا گیا۔ اینجو پلاسٹی اور سٹی نٹنگ کے ذریعے 90منٹ کے اندر اندر دل کا آپریشن یقینی بنایا گیا ہے۔ اس طریقہ کار کو Primary Percutaneous Coronary Intervention (PPCI) کہا جاتا ہے جو دنیا بھر میں ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہسپتال میں 5ہزار سے زائد دل کی کامیاب سرجریز کی جا چکی ہیں۔ پنجاب میں چند ایسے ہسپتال جہاں یہ طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے ان میں ایف اے آئی سی اور آر آئی سی ہسپتال شامل ہیں مگر ان ہسپتالوں میں چوبیس گھنٹے سروس فراہم نہیں کی جاتی۔ بروقت علاج سے مریض کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے اور جلد ہی مریض صحت یاب ہو سکتا ہے۔ STEMI کے ذیعے بالغوں میں بہترین نتائج کو یقینی بنانے کیلئے بحریہ ٹائون سٹیٹ آف دی آرٹ ایمبولنس سروس علاج میں تاخیر کو کم کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے سات دن دستیاب ہے۔ اگر مریض15 منٹ تک سینے میں درد محسوس کرے تو وہ بحریہ ایمبولنس کو ایمرجنسی کال کر سکتے ہیں‘ یہاں پہلے مریض کی ای سی جی کی جاتی ہے اور تشخیص کے بعد علاج کیلئے کیتھ لیب منتقل کیا جاتا ہے۔ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹل کی ٹیم میں دنیا کے مشہور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور پروفیسر نعمان نصیر شامل ہیں۔ لندن میں اس پروگرام کو متعارف کروانے کے بعد ڈاکٹر فرقد عالمگیر نے بحریہ انٹرنیشنل ہوسپٹل میں پی سی آئی پروگرام متعارف کروایا ہے۔ ڈاکٹر فرقد عالمگیر پاکستان کے پہلے کارڈیالوجسٹ ہیں جنہیں ملکہ برطانیہ نے 2013ء میں ممبر آف برٹش ایمپائر کا ایوارڈ دیا اور 2012ء میں انہیں ستارہ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔
تازہ ترین