• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شریک ہوئے ۔

سخت سردی کے باوجود ہزاروں لوگ پیرس میں مظاہرے میں شریک ہوئے اور ٹرمپ و امریکا کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ امریکی صدر نے فرانسیسی ہم منصب کی مشترکہ یورپی فورس کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کی سب سے خطرناک چیز امریکی خارجہ پالیسی ہے۔ مظاہرین نے چہروں پر ٹرمپ سے مشابہ ماسک بھی پہن رکھے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ فرانس میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کے دن کی مناسبت سے صد سالہ تقریب کے لیے پیرس پہنچے تھے، جہاں 80 ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

بعض مظاہرین نے ماحولیاتی آلودگی معاہدے سے دستبردار ہونے پر بھی امریکا کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین