• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈونکی کنگ5:ویں ہفتے آمدنی کا نیا ریکارڈ، 18کروڑ ٹوٹل بزنس


پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ نے ایک اور آل ٹائم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ڈونکی کنگ نے پانچویں ویک اینڈ پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کماکر پاکستان میں ریلیز ہونے والی لالی ووڈ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی ساری فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فلم کا مجموعی بزنس 18 کروڑ سے زائد ہوگیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو عوام کی بڑی تعداد نے اپنی اہل خانہ کے ہمراہ اس فلم کو دیکھا۔ ملک بھر کے سنیما گھروں میں بچوں، بڑوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد اس فلم کو دیکھنے آئی۔

کئی شوز پانچویں ہفتے بھی ہاؤس فُل رہے ۔ فلم دیکھنے کے بعد عوام کے چہرے خوشی سے کھل کھلا اُٹھے۔

بچے منگو، فتنہ اور ڈونکی راجا کے نعرے لگاتے رہے۔

ڈونکی راجا کی تصاویر کے ساتھ خوب سیلفیاں بنائی گئیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور فلم کو دیکھنے کیلئے اب بھی عوام کی بڑی تعداد بہت زیادہ بے چین ہے۔

ہر گزرتا دِن اس فلم کی کشش میں پہلے سے زیادہ اضافہ کرتا جارہا ہے۔

ملک بھر کے مختلف اسکولوں کے بچے بھی اپنے اساتذہ کے ساتھ یہ فلم دیکھ کر بہت زیادہ انجوائے کررہے ہیں ۔

کئی بچے ایسے بھی ہیں جو اپنے بڑوں کے ساتھ اس فلم کو بار بار دیکھنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین