• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی مزید نمائندگی نہیں کر سکتا،ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے عہدہ چھوڑ دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور وزارت قانون و انصاف پر واضح کیا ہے کہ وہ وفاق کی مزید نمائندگی نہیں کر سکتے۔ گزشتہ روز ڈپٹی اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے وزارت قانون و انصاف کے نام مراسلے میں کہا کہ انہوں نے 2 نومبر کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا تھا جس کے بعد انہیں استعفیٰ کی منظوری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ راشد حفیظ نے واضح کیا نئی حکومت آنے کے بعد انہوں نے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل 2 نومبر کو اپنا استعفیٰ ارسال کر دیا تھا لہٰذا اسی تاریخ سے ان کا استعفی منظور کیا جائے ۔
تازہ ترین