• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری نااہلی کیس،سپریم کورٹ کا عمران خان اور وفاق کو نوٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سید ذوالفقار عباس بخاری کی بطور معاون خصوصی تقرری کیخلاف دائر درخواست پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جبکہ درخواست پر مزید سماعت آئندہ جمعہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عہدے اسی لئے بنائے گئے جو ایم این اے نہیں بن سکتا اسے مشیر لگا سکیں۔ پیر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ذوالفقار عباس بخاری کی بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سما عت کی۔ درخواست گزار عادل چٹھہ کے وکیل ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مشیران اسلئے لگائے جاتے ہیں جو لوگ میرٹ پر نہیں آتے ان لوگوں کو اکاموڈیٹ کیا جاتا ہے ۔
تازہ ترین