• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف اثاثہ جات کیس،نجی بینک نے اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کو فراہم کر دیں

لاہور (نمائندہ جنگ) نجی بنک نے گزشتہ روز سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے اثاثہ جات کیس میں بنک اکاؤنٹس کے متعلق تفصیلات نیب لاہور میں جمع کروا دیں۔ نیب لاہور شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے اثاثہ جات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق نجی بنک کے افسر نے 500 صفحات پر مشتمل اکاؤنٹس کی تفصیلات نیب کے حوالے کیں۔جن کی چھان بین کے بعد کیس میں پیش رفت ہو گی۔
تازہ ترین