• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ،خادم رضوی فضل الرحمٰن کیخلاف غداری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے مذہبی تنظیم کے سربراہ خادم حسین رضوی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اوردیگر کے خلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور واضح کیا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں جسٹس عاطر محمود نے مقامی شہری شبیر اللہ کی درخواست پر سماعت کی.۔ ہائیکورٹ نےباور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے، اس طرح کی درخواستیں دائر کرنے سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بڑھتا ہے ۔
تازہ ترین