• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ جاوید عباسی کیخلاف اثاثے چھپانے پرنااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نےقومی اسمبلی کےسابق ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف مبینہ طور پراثاثے چھپانے پرنااہلی کی درخواست خارج کردی،ادھر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے ذوالفقاربھٹی کو انتخابی اخراجات پردیاگیانوٹس واپس لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نےمرتضیٰ جاوید عباسی کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی ،درخواست گزار سردار گوہر زمان کےوکیل نےموقف اپنایاکہ کاغذات نامزدگی میں مرتضیٰ جاوید عباسی نے اثاثے اور پراپرٹی ٹیکس چھپائےہیں، پراپرٹی ٹیکس میں نادہندہ قرار دیےگئےہیں،مرتضیٰ جاوید عباسی کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل سمیت چھ بھائیوں کے نام یہ جائیداد ہے، 60 تولے سونا کاغذات نامزدگی میں ظاہرکیاگیا، 2013 کے نامزدگی فارم میں یہی اثاثےظاہرکئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے مرتضیٰ عباسی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹی کو انتخابی اخراجات پردیاگیانوٹس واپس لے لیا،تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی طالب نکئی کے خلاف سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تازہ ترین