• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچوں کی ہلاکت، تفتیشی ٹیم کی مختلف زوایوں سے تحقیقات

کراچی (خرم احمد / اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں مبینہ طورپرمضر صحت کھانا کھانے سے کمسن بھائیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر قائم کی جانے والی تفتیشی ٹیم کے مطابق ابتک کی جانے والی تفتیش اوردونوں کمسن بھائیوں احمد اور محمد کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی ابتدائی رپورٹ کے بعد تفتیشی ٹیم اس زاویےسے بھی تحقیق کر رہی ہے کہ بچوں کے والد احسن کی غیر میں موجودگی میں اسکی اہلیہ اور بچوں کی حالت غیرہونے کے باوجود 12گھنٹے بعد اسپتال کیوں منتقل کیا گیا جس کی وجہ سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں اس حوالے سے تفتیشی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ تفتیشی ٹیم احسن اسکے خاندان اورعائشہ احسن اور اسکی فیملی ممبران کو طلب کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرینگے کہ دونوں خاندانوں کی آپس میں کوئی رنجش یا اورکوئی ایسے معاملات تو نہیں جس کی وجہ سے انھیں زہر دیا گیا ہوں یا حالت غیر ہونے کے باعث جان بوجھ کر تاخیر سے اسپتال پہنچانے کی سازش کی ہوں اس بات کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔
تازہ ترین