• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، سندھ میں ہندو برادری کی جائیدادوں پرقبضے سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سندھ میں ہندو برادری کی جائیدادوں پرقبضے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معاملے میں کمیٹی کی دستخط شدہ رپورٹ ہمیں 15 دن میں چاہیے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہندوبرادری کی جائیدادوں پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ میں سماعت کے آغاز پرایم این اے رمیش کمار نے کہا کہ کمیٹی نے کچھ جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے، لاڑکانہ سے 45 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہا کہ لاڑکانہ کے علاوہ بھی قبضوں کی درخواستیں ملی ہیں۔
تازہ ترین