• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تعلقات میں بڑی رکاوٹ عسکری گروہ ہیں،رپورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان افغانستان لائحہ عمل برائے امن وسا لمیت کی مؤثر نگرانی سے ہی دونوں ملکوں کے تعلقات میں بتدریج بہتری لائی جا سکتی ہے ،یہ معاہدہ ا سی سال دونوں ممالک کے اتفاقِ رائے سے ہوا تھا پاک افغان تعلقات میں بڑی رکاوٹ عسکری گروہ ہیں۔یہ بات یہاں پر پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز نے آج میڈیا کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہی ہے جس کا عنوان ’’پاکستان افغانستان کے درمیان امن کا قیام اور مستقبل کا منظر نامہ ‘‘ہے ۔ رپورٹ کو پپپس کے ڈائریکٹر محمد عامر رانا نے مرتب کیا ہے ۔رپورٹ میں دونوں ممالک کے سرکردہ ماہرین سے رائے لی گئی ہے ۔جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو یکساں مسائل کا سامنا ہے جن کی شدت مختلف ہے۔
تازہ ترین