• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھارویں ترمیم بہترین قانون سازی ہے،تیمورسلیم جھگڑا

پشاور(شکیل فرمان علی)وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی مخالفت کرے گی ، اٹھارویں ترمیم بہترین قانون سازی ہے جس کے تحت صوبوں کو بااختیار بنایا گیا۔وفاقی اکائیوں کو زیادہ خودمختار بنانا ہے تو انکو ترقی کے لیے زیادہ پیسہ بھی دینا ہے جبکہ صوبائی بلدیاتی نظام میں ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔ سندھ فاٹا کے لیے این ایف سی کا حصہ نہیں دینا چاہتا ہے۔ ان سے درخواست ہے کہ وہ ہماری مدد کریں ۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی کے جو شیئرز انکو نہ چھیڑا جائے۔خیبرپختونخوا حکومت این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی مخالفت کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ تمام صوبوں کو اپنے وسائل بڑھانا ہوں گے۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کے لیے صوبے کو حصہ نہیں مل رہا ہےاگلے بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے بھی فنڈز شامل کیے جائیں گے۔
تازہ ترین