• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ ، افسر سمیت3اہلکارشہید،ایک زخمی

شمالی وزیرستان،میران شاہ، راولپنڈی (نمائندگان جنگ ) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے قافلےپر حملہ میں ایک افسر سمیت تین اہلکار شہیدجبکہ ایک زخمی ہوگیا، پاک فوج کے جوانون نے جوابی کاروائی کی تاہم دہشت گردوں کے نقصان کا علم نہیں ہو سکا،سر کاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی رزمک سب ڈویژن کی تحصیل گڑیوم کے علاقہ روغہ بدر میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر نامعلوم سمت سے حملہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افسر سمیت تین اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا ،حملے میں شہید ہونیوالے جوانوں اور زخمی کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ۔آئی ایس پی آر کے حکام سے رات گئے تک رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسی فون سے جواب نہ ملا چنانچہ آئی ایس پی آر کی طرف سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم عسکری ذرائع کے مطابق فورسز پر حملہ کیا ہے ،جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 3 فوجی جوان شہید، ایک جوان شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کا علاج جاری ہے ۔فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد دہشتگردوں کی ہلاکت کا امکان ہے ۔
تازہ ترین