• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیسوں میں اضافہ پر نجی اسکولوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،سندھ ہائیکورٹ میں منظور شدہ فیس اسٹرکچر طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے تین رکنی لارجربنچ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرڈی جی پرائیویٹ اسکولز اور چار اسکولوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ عدالت عالیہ نے سندھ حکومت سے منظور شدہ فیس اسٹرکچر کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے اورتمام نجی اسکول انتظامیہ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیاہے۔ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو 19 نومبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیاہےبنچ کے سربراہ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتےہوئے کہاکہ اس طرح اہم ریکارڈ ضائع کردیا گیاسرکاری افسران کو تو کوئی فرق نہیں پڑتا آپ لوگ طاقتور لوگ ہیں مگر کمزور لوگوں کے بچے بھی رُل جاتے ہیں پرایئویٹ اسکولوں نے اب تک نیا فیس اسٹرکچر کیوں نہیں بنایا ہم حکومت سے ریکارڑ د مانگ لیتے ہیں کتنے اسکولز خلاف ورزی کررہے ہیں ؟ درخواست گزار نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہےکہ عدالتی حکم کے باوجود اسکولز پانچ فیصد سے زائد اضافہ کررہے ہیں ڈی جی اسکولز کے مطابق فیس اسٹرکچرز کا ریکارڈ بارش میں ضائع ہوگیا ہےلہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین