• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

لاہور (نیوزرپورٹر)فصلوں کی باقیات کی تلفی اور فضائی آلودگی (سموگ) کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے آج سول سیکرٹریٹ لاہور میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر علی ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) نے کی ۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت پنجاب کے اعلیٰ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کی کاوشوں کی بدولت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر دفعہ- 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے اور فصلوں کی باقیات کو چلانے والے واقعات مثلاً دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے کی محکمہ زراعت پنجاب کا عملہ مسلسل مانیٹرنگ کررہا ہے۔ اس ضمن میں ضروری معلومات محکمہ موحولیات سے بھی حاصل کی جا رہی ہیں اور دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے پر ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔اب تک پنجاب بھر میں دھان کے مڈھوں کو آگ لگائے جانے پر254 ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔اس ضمن میں محکمہ زراعت پنجاب کا عملہ ضلعی انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کررہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر غضنفر علی ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) نے کہا کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے محکمہ زراعت ،ماحولیات و ضلعی انتظامیہ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین