• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ماسٹر پلان کی تیاری کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے گا،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی لاہور ڈویژن تک توسیع لاہور شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ اور نئے شہری چیلنجز سے نمٹنے اور علاقوں کی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ترقی کے لیے ماسٹر پلان کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں سامنے آنے والے تمام مسائل کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک کمیٹی کی تشکیل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کے نئے ماسٹر پلان 2040 کی تیاری کے لیے تجاویز اور سفارشات پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے کے تمام ونگز سمیت واسا، ٹیپا و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین