• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈی سی لاہورصالحہ سعید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو مہم کاگزشتہ روزسے باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے17لاکھ 71ہزار بچوں کو حفاظتی ویکسین پلائی جا رہی ہیں اورلاہور میں47سو سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم کا حصہ لے رہی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ3روزہ پولیو مہم 12نومبر سے 14نومبرتک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب رجسٹرار پولیو ٹیموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو ٹیموں کیلئے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔
تازہ ترین