• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاوٹ سے پاک اشیاء خور ونوش کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے،صوبائی وزیر خوراک

لاہور (خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ حفظان صحت کے مطابق اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی سرفہرست ترجیح ہے۔ جعلی ا ور مضر صحت خوراک کے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ عوام ایسے مکروہ کاروبار سے منسلک افراد کی نشاندہی کریں تاکہ فود اتھارٹی کی بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے گزشتہ روز ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے فائنل میچ کے بعد بطور مہمان خصوصی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے فاتح اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ ، چیئرمین بی ڈی اے عامر ملک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصود الحسن جاوید اور دیگر عہدے داران موجود تھے۔ چیئرمین بی ڈی اے عامر ملک نے فاتح ٹیم کے کپتان کو10ہزار روپے انعام بھی دیا۔
تازہ ترین