• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے متعلق پاکستان سے بات کر رہے ہیں، کینیڈا

پیرس (اے ایف پی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ممکنہ طور پر پناہ فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو کے دوران جسٹس ٹروڈو نے کہا کہ ہم آسیہ بی بی سے متعلق حکومت پاکستان سے بات چیت کر رہے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو ان دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے نازک معاملہ ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں، اس لیے میں اس سے متعلق زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا لیکن میں لوگوں کو یہ یاد دلاؤں گا کہ کینیڈا استقبال کرنے والا ملک ہے۔ 

تازہ ترین