• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوریئر فراڈ سکینڈل متاثرین ایک سال میں 6.1 ملین پونڈ سے محروم

لندن( پی اے ) دغابازوں نے پولیس افسر اور پولیس افسر بن کر کوریئر فراڈ کے ذریعے سادہ لوح شہریوںکو ایک سال کے دوران 6.1 ملین پونڈ سے محروم کردیا۔اس سکینڈل کے تحت معمر اور معذور افراد کو عام طورپر نشانہ بنایاجاتاہے اور فون کرکے انھیں دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کا بینک اکائونٹ خطرے میں ہے اور رقم نکلواکر ان کے سپرد کرنے یا اپنا کارڈ ان کے حوالے کرنے پر مجبور کیاجاتاہے۔سائوتھ ایسٹ لندن میں ایک 70سالہ خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس ان کی بینک برانچ سے ایک مشکوک فون کال آئی جس میں ان سے کہاگیاکہ ان کے بینک کی لوکل برانچ میں جعل سازی ہونے کاشبہ ہے لہٰذا پولیس چاہتی ہے کہ آپ اپنی تمام رقم نکال کر ہمارے حوالے کریں تاکہ نوٹ چیک کئےجاسکیں، انھوں نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آرہاتھا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو پولیس مجھ سے کیسے رابطہ کرسکتی ہے۔میرے جیسے لوگ اس دور میں پل کر جوان ہوئے جب پولیس کابڑا احترام کیاجاتاتھا۔مجھے فوری مدد کی ضرورت تھی، تفتیشی افسر کانسٹیبل لی ایلس نے کہا پولیس اس طرح کسی کو اپنی رقم نکالنے کو نہیں کہہ سکتی جس پر اسے حیرت ہوئی کہ اس طرح بھی کوریئر فراڈ ہوتاہے۔
تازہ ترین