• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ فوجی کے مجسمے کو نقصان پہنچنے پر پولیس کی تحقیقات شروع

برمنگھم(ابرار مغل) برمنگھم کے سکھ کمیونٹی اکثریتی علاقے سمیدک (Smethweek) میں جنگ عظیم اول میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایک سکھ فوجی کے مجسمے کو نقصان پہنچانے پر پولیس نے تحقیقات شروع کرکے ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہ۔ جنگ عظیم اول کے سو سال مکمل ہونے پر برطانیہ بھر کی طرح برمنگھم میں بھی اس جنگ میں برطانیہ کے مفادات کیلئے اپنی جانیں پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سمیدک کے علاقے میں جنگ عظیم اول کے ایک سکھ سپاہی کے مجسمے کو نصب کیا گیا تاکہ برطانیہ اس فوجی کی خدمات کو آنے والی نسلوں تک پہنچا سکے۔ ’’عظیم جنگ کا شیر‘‘ کے عنوان سے نصب اس مجسمے کو بعض نامعلوم افراد نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق جنگ عظیم کی یاد منانے سے 2دن قبل 9 نومبر کو اس مجسمے کو نقصان پہنچاگیاتاہم پولیس نے اس واقع میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا عمل شروع کردیا۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے نہ صرف سکھوں بلکہ مسلمانوں سمیت مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے سپاہیوں کے مجسمے بھی مختلف جگہوں پرنصب کئے ہیں۔
تازہ ترین