• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کا مشن پورا کریں گے، ڈاکٹر ارشادعلی

پیرس(نمائندہ جنگ )پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ملک کے عوام کی امید بن گئے ہیں،وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو مکمل کریں گے اور ملک کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی پی فرانس کے صدر عبدالرزاق ڈھل کی طرف خان اصغر علی کے بیٹے کی شادی خوشی میں دی گئی ضیافت کے موقع گفتگو میں کیا۔ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ اور عبدالرزاق ڈھل نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف پارٹی کا یوم تاسیس منانے کے اعلان کے مطابق یورپ بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی، آئندہ سال سے اوورسیز سطح پر پارٹی کو مزید منظم اور موثر بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اورسیز سطح پر پارٹی کےلئے خدمات سرانجام دینے والے عہدیداروں اور کارکن پارٹی قیادت سے آسانی سے رابطہ اور ملاقات کر سکیں گے۔ انہوں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹرائل جاری ہے، ہماری قیادت ایسی کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہوگی۔
تازہ ترین