• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ شائر کاؤنٹی میں جنگ عظیم اول کے خاتمے کی سو سالہ تقریبات

سٹیفورڈ(مریم فیصل) برطانیہ بھر کی طرح سٹیفورڈ شائر کاؤنٹی میں بھی جنگ عظیم اول کے خاتمے کے سو سال مکمل ہونے کی تقریبات کا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پر سٹیفو رڈ شایر نیشنل میموریل آربیٹوریم نے اوپن ائر سروسز منعقد کی تھیں ۔ ریممبرنس ڈے کے لئے خاص طور پر لارڈ لیفٹیننٹ ، آرمڈ فورسز کے ترجمان کے علاوہ منسٹر آف اسٹیٹ براے ڈیفنس نے بھی شرکت کی ۔ سخت سردی اور وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی تیز بارش کے باوجود عام عوام نے بھی جان کی قربانی دینے والوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے بھرپور شرکت کی۔سٹیفورڈ شائر کاونٹی کونسل کے لیڈر کونسلر نے اس موقع پراظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم اول کے خاتمے اور اس میں ان بہادر مرد اورخواتین کی بہادری کی عظیم خدمات کو یاد کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اس خاص دن پر شمعیں روشن کرنا اور سروسز کا انعقاد بہترین ذریعہ ہے ۔
تازہ ترین