• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکش میں بلی کے کاٹنے پر ریبیز کے باعث برطانوی سیاح ہلاک

لندن(نیوز ڈیسک) مراکش میں ایک بلی کے کاٹنے پر ریبیز کے باعث ایک برطانوی شخص چل بسا، انگلینڈ میں صحت کے حکام نے سیاحوں کے لئے ہنگامی وارننگ جاری کردی۔ برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق مراکش میں ہیلتھ ورکرز اور مردہ شخص کے قریبی افراد کے بیماری کے بارے میں اندازے لگائے جارہے ہیں اور ضروری ہونے پر ٹیکہ لگانے کی پیش کش کی جارہی ہے۔ ان افراد کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے گئے ہیں، پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے خبر کا انکشاف پیر کو کیا ہے اور بیرون ملک جانے والےسیاحوں کیلئے بیماری کے خطرے کی تجدید کی ہے، صحت کے ادارے نے سیاحوں کو غیر ملکیوں کو جانوروں سے دور رہنے اور جانور سے رابطے کی صورت میں فوری مدد کیلئے رابطہ کرنے پر زور دیا ہے، پی ایچ ای نے کہا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر کے لئے یاد دہانی ہے جب ایسے ملکوں میں سفر کیا جائے جہاں ریبیز کا وجود پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو جانور نے کاٹ لیا ہے،کھرونچہ لگ گیا ہے یا کسی جانور نے چاٹا ہے تو آپ کو متاثرہ جگہ کو بہت سارے صابن اور پانی سے دھونا چاہئے اور بلاتاخیر طبی مشورہ حاصل کرنا چاہئے۔ گرچہ بیماری کے انسانوں یا جانوروں میں پھیلنے کی کوئی شہادت نہیں ملی ہے تاہم پی ایچ ای نے بیرون ملک جانے والوں کو محتاط رہنے کی وارننگ دی ہے پی ایچ ای نے بیماری کو ایک سنگین وائرل انفیکشن قرار دیا ہے جو دماغ اور مرکزی نروس سسٹم پر حملہ آور ہوتا ہے جس کا آغاز سردرد سے ہوتا ہے اور پوری طرح شکل پانے کے بعد ریبیز مہلک ہو جاتی ہیں۔ پی ایچ ای نے کہا ہے کہ ریبیز سے متاثرہ ملکوں کے سیاحوں کو کتوں، بلیوں اور دوسرے جانوروں سے رابطے سے بچنا چاہئے، برطانیہ میں ریبیز خال خال ہیں اور 1902کے بعد صرف ایک واقعہ کی رپورٹ ملی ہے جب ریبیز ایک بلے کے ذریعے پھیلیں۔ سب سے حالیہ کیس 2012میں ہوا تھا جب جنوبی ایشیا میں ایک برطانوی شہری کوایک کتے نے کاٹ لیا تھا۔
تازہ ترین