• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہل جیل سے غلطی سے رہاقیدی دوبارہ پکڑ لیا گیا

لندن (پی اے) ایچ ایم پی ہل سے غلطی کے باعث رہا کئے جانے والے قیدی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ ہیمبر سائیڈ پولیس نے کہا کہ مائیکل کیوناف کو اتوار کے روز غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا لیکن اسے پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی کہ وہ کس طرح رہا ہوا تھا۔ وہ ریمانڈ پر ہے اور مہلک ہتھیار رکھنے اور جسمانی آزار پہنچانے کے ارادے کرنے کے الزامات میں ٹرائل کا منتظر ہے ہل پریزن مردوں کی کیٹیگری بی جیل ہے، یہ جیل 1870 میں کھولی گئی تھی، تو اس وقت مردوں اور عورتوں دونوں کو یہاں قید رکھا جاتا تھا۔ اس میں 1044قیدیوں کی گنجائش ہے۔
تازہ ترین