• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاپنگ کیلئے گھر سے نکلنے والا بریڈفورڈ کا طالبعلم اسٹار بن گیا

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ) بریڈفورڈ کا ایک 18سالہ پاکستانی نوجوان شاپنگ کیلئے گھر سے نکلا اور اسٹار بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی سکول کے سکستھ فورم کا طالب محمد عمر ندیم اپنے لئے نئی قیمضیں خریدنے مقامی کرک گیٹ شاپنگ ایرینا پہنچے تو عین اسی دن ایک کٹلاک کمپنی بھی مستقبل میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے کسی ماڈل کی تلاش میں کرک گیٹ میں اپنی دکان سجائے ہوئے تھی ان کی نظر شاپنگ کرتے عمر پر پڑی تو انہوں نے اسے اپنی تلاش کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوت دی کہ وہ بھی اس مقابلہ میں شامل ہو۔ عمر کے ہاں کرنے پر اس کی بہت سی تصویریں بنا لی گئیں اور باقاعدہ اندراج کرتے ہوئے اسے مقابلہ کے لئے شامل کرلیا گیا ۔ چند ہی ہفتوں بعد کرک گیٹ مارکیٹ میں ہی تین سو ماڈل لڑکے اور لڑکیوں کو کیٹ واک کے مختلف مراحل سے گزرنا پڑا۔ عمر یہ تمام مراحل بڑی آسانی سے طے کرتا ہوا فائنل تک جا پہنچا اور اس آخری امتحان میں بھی کامیابی نے عمر کے قدم چومتے ہوئے اسے مقابلہ کا سمارٹ ترین نوجوان ہونے کا اعزاز دلوا دیا۔ مقابلہ کروانے والی کمپنی اب آئندہ سال بھر کے لئے عمر ندیم کو کپڑے فراہم کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ اس عرصہ میں عمر کی تصاویر مصنوعات کے فروغ کے لئے استعمال کی جائیں گی۔ مارکیٹنگ اور مینجمینٹ آئی ٹی کے طالب علم محمد عمر ندیم کا کہنا ہے کہ وہ ماڈلز کی چکاچوند زندگی کو اپنی پڑھائی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور اس ایک سال میں حاصل تجربات کے ذریعہ اپنی عملی زندگی کو مزید نکھارنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اپنے والدین خصوصاً والد ندیم بٹ کی طرف سے ملنے والی حوصلہ افزائی اور حمایت کو سراہا ہے۔
تازہ ترین