• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راچڈیل میں پولیس سمیت کئی محکموں کی کارروائی، گاڑی مالکان پر جرمانے

راچڈیل (ہارون مرزا) قانون نافذ کرنے والے مختلف محکمہ جات جن میں پولیس، ورک اینڈ نیشن، راچڈل بارو کونسل فراڈ ٹیم ایچ ۔ ایم ۔ آر۔ کسٹم نے راچڈیل فائر اسٹیشن کے قریب گنجان علاقے سے مکمل ناکہ بندی کرکے 47 پینلٹی نوٹس 7افراد کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے فی کس 6پوائنٹ اور دو سو پائونڈ جرمانہ، دو افراد کو تیز رفتاری، 14افراد کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر فی کس سو پائونڈ، ایچ ایم کسٹم سات گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر مختلف گاڑی کے مالکان کو 260پائونڈ جرمانہ، سات گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو انشورنس نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا۔ انہیں 300پائونڈ جرمانہ اور چھ پوائنٹ کی سزا بھی دی گئی۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ ہونے کی وجہ سے فی کس سو پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا۔ ناقص ٹائر ہونے کی وجہ سے ایک ڈرائیور کو سو پائونڈ جرمانہ اور تین پوائنٹ لگائے گئے جبکہ کالے شیشے لگانے کے جرم میں 3افراد کے خلاف مقدمہ عدالت کو بھجوا دیا گیا۔ کسٹم اہلکاروں نے 32گاڑیوں کو چیک کیا کہ وہ سرخ ڈیزل جو صرف ٹریکٹر کےلئے ارزاں مہیا کیا جاتا ہے تو استعمال نہیں کررہے۔ 30افراد کو راچڈل فراڈ کونسل اور 20افراد محکمہ پینشن نے چیک کئے۔ مختلف محکمہ جات کی طرف سے بیک وقت آپریشن کی پہلے کم مثال ملتی ہے۔
تازہ ترین