• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی اکرمﷺ کی ولادت اہل ایما ن کیلئےمسرت کا عظیم موقع ہے، مفتی عبدالمجید

بر منگھم (پ ر) نبی اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت اہلِ ایما ن کے لیے خوشی اور مسرت کا عظیم موقع ہے ۔ آپ ؐ کی آمد سے سسکتی ہو ئی انسانیت کو قرار آگیا اور ظلم و جور کی چکی میں پستے ہوئے عوام عدل و انصاف سے ہمکنا ر ہو ئے ۔ربیع الاول کا مہینہ ہمیں نبی اکرم ﷺ کی شخصیت کے ساتھ ساتھ آپ کے لا ئے ہو ئے پیغام سے بھی گہری وابستگی عطا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہینڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں ہفتہ وار پروگرام سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلما ن ، نبی اکرم ﷺ کے یومِ ولادت کی نسبت سے محافلِ میلا د ، جلسوں ، کانفرنسوں،سیمینارز اور جلوسوں کا اہتما م کرتے ہیں جو اس با ت کو ظاہر کرتے ہیں کہ ان کا تعلق اپنے نبیؐ سے بہت گہرا ہے ۔ یہ محبت اور عشق کے مظاہر ہیں جن کی بہت زیا دہ اہمیت ہے لیکن اس سے بھی زیا دہ اہمیت اس با ت کی ہے کہ ہم نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کریں وگرنہ ہما ری محبت ادھوری تصور کی جا ئے گی۔ مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو بھی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں سے آگا ہ کریں اس لیے کہ ہمارے نوجوان مغربی تہذیب کی نقالی میں نبی اکرم ﷺ کی ذات اور پیغام سے بہت دور ہو تے جا رہے ہیں اس لیے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سیرت کے پروگرامات میں اپنے ساتھ لے کر آئیں اور انہیں ان کی زبا ن میں سیرت کی کتابوں کے مطا لعے کی ترغیب دیں۔ 
تازہ ترین